نئی دہلی،4اپریل(ایجنسی) اطلاعات و نشریات کے وزیر وینکئیا نائیڈو نے آج کہا کہ حکومت میڈیا اور تفریح کے شعبہ کی ترقی کےلئے مناسب ماحول دستیاب کرانے کےلئے پابند ہے اور اس کے ڈیجیٹل انڈیا،اسکل انڈیا اور میک ان انڈیا مہم ان شعبوں کو مضبوط کریں گی۔
مسٹر نائیڈو نے انڈین ٹیلی کمیونیکیشن اتھاریٹی کے دو
دہائی پوری ہونے کے موقع پر یہاں منعقد دو روزہ سیمینار کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا،اسکل انڈیا اور میک ان انڈیا مہم سے آن لائن میوزک اور گیم جیسے صنعت مضبوط ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مہم اشیا اور سروس ٹیکس سمیت نئی تبدیلیوں کی واضح علامات ہیں اور میڈیا اور تفریح کے شعبہ کےلئے یہ انقلابی ثابت ہوں گی۔